Halal Night Club, Halal Arab Casino Saudi Arabia Mai, Deen Mai Tehreef

0 Comments



۔۔۔۔دشمن اگر ظاہری طور پر مقابلہ نہ کرسکے تو دشمن آپ کے دین کے اندر تحریف ایجاد کرکے اور مختلف چالیں چل کر اندر سے ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔۔۔۔۔دشمن کو دشمن سمجھنا بہت اہم ہے جو تمہاری جان کے درپے ہے جو تمہارے ایمان کے درپے ہے جو تمہاری قوم کے ٹکڑے ٹکڑے کررہا ہے، چاہے عالمی سطح پر ہو چاہے ملکی سطح پر ہو چاہے شیعہ کے دائرے کے اندر ہو۔۔۔۔۔۔ کافر تمہارے کھلے ہوئے دشمن ہیں یہ امریکہ، اسرائیل اور انکے حواری جتنے بھی ہیں یورپی ممالک جو کفار کا ساتھ دیتے ہیں وہ تمہارے کھلے ہوئے دشمن ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ بعض اہل کتاب تمہارے دشمن ہیں، یاد رکھنا عداوت اور دشمنی میں سب سے زیادہ شدید تم آل یہود کو پاؤ گے۔۔۔۔۔۔ منافقین تمہارے دشمن ہیں۔۔۔۔۔۔۔دشمن کے مقابلے میں تمہیں کیا کرنا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔ جتنی طاقت جمع کرسکتے ہو کرو۔۔۔۔۔۔ طاقت سے مراد فقط اسلحہ نہیں۔۔۔۔۔ ہر وہ کام جس سے دشمن کے تسلط کو ختم کیا جائے دشمن کے وار کو ختم کیا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔ علم ٹیکنالوجی اور ہر شعبے میں ترقی کرنا دشمن کے مقابلے میں بند باندھنا ہے۔ ۔۔۔۔ سب سے پہلے دشمن جو کام کرتا ہے وہ تحریف کا کرتا ہے ۔۔۔۔۔ یہ لوگ تحریف کرتے ہیں ایک کلمے سے دوسرے کلمے کو اسلام کے مفاہیم بدل دیتے ہیں۔۔۔۔۔۔ صاحب فضل حضرات کو دیوار سے لگاتے ہیں اور جن کی کوئی فضیلت نہیں انہیں میدان میںلے آتے ہیں۔۔۔۔۔۔ تفسیر بدل دیتے ہیں مفہوم بدل دیتےہیں۔۔۔۔۔ قرآن مجید کے معانی کے اندر تفسیر کے اندر تبدیل کرکے گمراہ کیا جارہا ہے۔ ۔۔۔۔۔ آج سرزمین مقدس پر جواء خانہ کھولا جاتا ہے، نائٹ کلب کھولے جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔ لیکن وہاں کے مفتی چپ ہیں۔۔۔۔۔ حلال نائٹ کلب ، حلال جواء خانہ سرزمین وحی پر یہ تحریف نہیں تو اور کیا ہے۔

Share casino bonus:
See also  SAATNYA BIKIN RENTAL PS DI WARNET! Internet Cafe Simulator 2 GAMEPLAY #5